مالیگاؤں : دو دن پانی کی سپلائی بند رہے گی

مالیگاؤں، 30 ستمبر(نیوز مالیگاؤں) : مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق مالیگاؤں شہریان کو پانی فراہم کرنیوالی بڑی پائپ لائن میں گزشتہ دنوں خرابی در آئی تھی اس خرابی کو عارضی طور پر درست کرلیا گیا تھا تاہم اس پائپ لائن کی مکمل درستگی کیلئے بروز سنیچر 4 اکتوبر اور بروز اتوار 5 اکتوبر یعنی دو دن شہر میں پانی سپلائی کو معطل کیا جائے گا شہریان اس بات کو ذہن نشین کریں اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کیساتھ تعاؤن کریں، دو دنوں میں درستگی ہوجانے پر پھر سے پہلے کی طرح منصوبہ بندی سے شہریان کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا دو دن پانی کی فراہمی بند رہے گی اس کے پیش نظر پانی کا استعمال احتیاط کیساتھ کریں ایسی اپیل کارپوریشن کی جانب سے کی گئی ہے

Comments