بیڑی جلا کر ماچس پھینک دی .... پھر ہوگیا بھیانک حادثہ .... 6 افراد زخمی

ناشک، 8 اکتوبر (عامر ایوبی) : کبھی کبھی کسی کی ایک معمولی غلطی بھی کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوجاتی ہے، اسکی جیتی جاگتی مثال آج ناشک میں دیکھنے کو ملی جسمیں ایک شخص نے بیڑی جلاکر حسبِ عادت ماچس کی تیلی نیچے پھینک دیا، مگر بے خیالی میں پھینکی گئی یہ ماچس کی تیلی نیچے گرے ہوئے پیٹرول کو پکڑ لی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شرارے بلند ہوئے اس کی چیٹ میں چھ افراد آکر جھلس گئے تفصیلی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ ناشک کے سات پور علاقے میں بدھ کے روز دوپہر کے قریب پیش آیا ایک پولیس افسر کے مطابق مہادیو واڑی میں مٹن مارکیٹ کے قریب کچھ مزدور درخت کاٹ رہے تھے اور وہ لوگ درخت کاٹنے کی مشین چلانے کے لیے پیٹرول کا کین لے کر آئے تھے اسی دوران نامعلوم گاڑی نے ڈبے کو ٹکر مار دی جس سے پٹرول چھلک گیا قریب ہی بیٹھے ایک بزرگ نے بیڑی جلائی اور بغیر سوچے سمجھے ماچس کی تیلی اُس جگہ پھینک دی جہاں پیٹرول گرا ہوا تھا اس سے آگ لگ گئی جس سے چھ افراد زخمی ہوئے پولس نے بتایا کہ کچھ زخمیوں کو ضلعی سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جب کہ دیگر کا علاج نجی اسپتال میں کیا جا رہا ہے اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اس ضمن میں سات پور پولس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں

Comments