div>
مالیگاؤں، 9 اکتوبر (عامر ایوبی/ نیوز مالیگاؤں) : کل شب آگرہ روڈ پر خواجہ غریب نواز فلائی اوور کے نیچے آدرش ہوٹل کے پاس پانی کی پائپ لائن پھٹنے کا واقعہ رونما ہوا اسکی درستگی کے چلتے آج پورے مالیگاؤں میں نل میں پینے کے پانی کی فراہمی نہیں ہوسکے گی یعنی جن علاقوں میں آج (جمعرات) کو نل آنیوالا تھا انکا نل کل (جمعہ) کو آئیگا اور جن علاقوں میں جمعہ کو پانی آنیوالا تھا اب انہیں سنیچر کو دیا جائیگا
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق 8 اکتوبر بدھ جو شب پونے نو بجے فلٹر پلانٹ سے آنے والی 1200 ملی میٹر جسامت والی بڑی پائپ لائن سے بڑے پیمانے پر پانی کا رساؤ شروع ہوگیا ہے فوری طور پر اس پائپ لائن کی درستگی و مرمت کا کام جاری ہے لہذا 9 اکتوبر کو شہر بھر میں پانی کی فراہمی نہیں ہوسکے گی، کام مکمل ہونے پر پانی سپلائی بحال کردی جائے گی لہذا شہریان اس بات کو نوٹ کریں اور پانی کا استعمال احتیاط سے کریں
Comments
Post a Comment