مالیگاؤں(پریس ریلیز) مالیگاؤں میو نسپل کارپوریشن کی میئر محترمہ طاہرہ شیخ رشید نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ، انفکشن اور احتیاطی تدابیر کے پیش نظر شہر میں جراثیم کش دواؤں کے چھڑکاؤ کیلئے ہونڈا کمپنی کی کرسٹل 2 یونک مشین کا افتتاح کیا اس جراثیم کش دواؤں کے چھڑکاؤ کی مشینوں کے تعلق سے بتلایا کہ ایک مشین میں تقریباً دوسو لیٹر دوا استعمال کی جائیگی ہر مشین کیساتھ ڈیڑھ سے دوسو فٹ نلی ہوگی تاکہ باریک گلیوں میں آخری جھوپڑے تک چھڑکاؤ کیا جاسکے مشین کی ساخت کیمطابق 20,فٹ اور 15,فٹ کی گلیوں میں یہ مشین بہ آسانی لے جائی جاسکے گی ایک مشین کی قیمت ایک لاکھ 10,ہزار روپیہ بتلائی گئی شہر کے چاروں پربھاگ میں دودو مشینیں دی جائیگی
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے برسراقتدار گروپ نے کورونا کے اثر کو روکنے اور احتیاطی تدبیر کے توسط سے آئسولیٹ، کورنٹائن اور وینٹی لیٹر کے علاوہ شہر بھر میں فائر برگیڈ کے ذریعہ شہر کے اہم راستوں پر جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کیا اور اب اس کرسٹل 2 یونک مشینوں کے ذریعہ دواؤں کے چھڑکاؤ کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے
اس افتتاحی تقریب میں میونسپل میئر محترمہ طاہرہ شیخ رشید کے علاوہ ڈپٹی میئر نلیش آہیر، مونسپل کمشنر کشور بورڈے، ڈپٹی کمشنر نتن کاپڑنیس، معاون کمشنر تشار آہیر، راجیندر دروڈکر، محکمۂ صحت و صفائی امیش سونونے، ملیریا انچارج پریم شندے، ابھیجیت پوار اور اسٹینڈنگ چیئرمن ڈاکٹر خالد پرویز، ایوزیشن لیڈر عتیق کمال اور سابق میئر شیخ رشید صاحب موجود تھے اس افتتاحی تقریب میں بھی شیخ رشید صاحب کی کوششوں سے سوشل ڈسٹینسنگ کا خاص خیال رکھا گیا
Comments
Post a Comment