مہاراشٹر میں کارپوریشن و لوکل باڈیز الیکشن کی سرگرمیاں تیز، 24 اکتوبر کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان ممکن

مالیگاؤں، 7 اکتوبر (عامر ایوبی) : دو مرتبہ سپریم کورٹ کی جانب سے مہاراشٹر الیکشن کمیشن کو ریاست بھر کے لوکل باڈیز بشمول میونسپل کارپوریشن، میونسپل کونسل، ضلع پریشد و گرام پنچایت کے انتخابات لینے کا حکم دے چکی ہے اسی کے مدنظر ریاستی الیکشن کمیشن کے اپنی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں اسی کیساتھ سبھی سیاسی پارٹیوں نے کمر بھی کس لی ہے

الیکشن کا اعلان و اچار سہیتہ کب؟ : 31 جنوری سے قبل انتخابات مکمل کرنے کے سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد مہاراشٹر میں اگرچہ سیاسی ہلچل تیز ہوچکی ہے تاہم ریاستی الیکشن کمیشن نے فائنل شیڈول نہیں جاری کیا ہے لیکن سیاسی گلیاروں میں جاری چرچہ اور ذرائع کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دیوالی کے چند روز کے بعد ہی لوکل باڈیز الیکشن کا اعلان ہوجائے گا، مہاراشٹر میں برسراقتدار پارٹیاں بالخصوص بی جے پی نے اپنے ورکروں کو کہا ہیکہ دیوالی کے دو روز بعد الیکشن کا اعلان ہوگا، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق 24 اکتوبر بروز جمعہ کو لوکل باڈیز کے انتخابات کا اعلان ہوگا اسی کیساتھ الیکشنی ضابطہ اخلاق جسے اچار سہیتہ بھی کہا جاتا کا نفاذ ہوگا، تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کے اعلان کی حتمی و فائنل تاریخ کا انتظار ہے

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حتمی وارڈ رچنا کا اعلان 9 اکتوبر کو : مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے محکمہ الیکشن نے وارڈوں کا ابتدائی نقشہ ظاہر کیا تھا جس پر اعتراضات طلب کرکے ضلع کلکٹر نے معترضین کی باتوں کو سنا اب فائنل وارڈ رچنا کا اعلان پرسوں یعنی 9 اکتوبر بروز جمعرات کو ہوگا الیکشن لڑنے کے خواہشمند مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن ہیڈ آفس یا اپنے منسلکہ پربھاگ آفس پر فائنل وارڈ کا نقشہ 9 اکتوبر کو دیکھ سکیں گے

صدر بلدیہ/ چیئرمن ریزرویشن کی قرعہ اندازی  مُکمّل : مہاراشٹر بھر کی 247 میونسپل کونسل اور 147 گرام پنچایتوں کے صدر بلدیہ/ چیئرمن کے ریزرویشن کا عمل بھی منترالیہ میں مکمل ہوگیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہیکہ مہاراشٹر میں لوکل باڈیز الیکشن اب بہت زیادہ دنوں تک ٹالے نہیں جائیں گے ایک طویل انتظار کے بعد عوام کو اپنے مسائل کے حل کیلئے گرام سیوک، کونسلر اور کارپوریٹر جلد ہی مل جائیں گے

ممبئی کارپوریشن کی فائنل وارڈ رچنا ظاہر : ملک کی سب سے بڑی و سب سے امیر کارپوریشن ممبئی کارپوریشن کی فائنل وارڈ رچنا کا اعلان بھی ہوگیا جس کے مطابق 227 وارڈ ہونگے اور ممبئی میں ایک وارڈ ایک کارپوریٹر کے حساب سے انتخاب ہونگے

Comments