مالیگاٶں : اسٹینڈنگ کمیٹی چیرمن ڈاکٹر خالد پرویز نے اپنے ذاتی خرچ سے تقریباََ 8000 گھروں میں راشن کٹ پہنچایا

،
مالیگاؤں 7 اپریل (پریس ریلیز) : کل ھند مجلس اتحادالمسلمین شمالی مہاراشٹر کے صدر ، مالیگاٶں اسٹینڈنگ کمیٹی چیرمن اور وارڈ نمبر 21 کے کارپوریٹر جناب ڈاکٹر خالد پرویز صاحب نے اپنے ذاتی خرچ سے وارڈ کے تقریباََ 8000 گھروں میں راشن کٹ پہنچانے کا نظم کیا ۔ اور محلہ واٸز والینٹروں کی ٹیم بنا کر وارڈ کے ہر گھر میں راشن کٹ پہنچے اور کوٸی گھر چھوٹ نہ جاۓ اسکا خصوصی دھیان رکھا ۔ دوران تقسیم ریلیف انہوں نے انتہاٸی سخت ھدایات دے رکھی تھیں کہ کسی قسم کی عکس بندی نہ کیجاۓ ۔ تاکہ کسی کی خودداری اور غیرت کو ٹھیس نہ پہنچے ۔*
*انہوں نے بتایا کہ ہمارا ارادہ وارڈ نمبر 21 کے ہر گھر تک ریلیف پہنچے اور کوٸی گھر چھوٹ نہ جاۓ ۔ کیونکہ آج تقریباََ ہر گھر میں پریشانی کا ماحول ہے ۔ گذشتہ دو دنوں میں تقریباََ 8000 گھروں تک ہم نے اپنی بساط بھر راشن کٹ کو کوشش کی ہے ۔ ابھی مزید 2000 گھروں میں ریلیف کی تقسیم کا کام باقی ہے ۔ ان شااللہ بروز بدھ کو ان گھروں تک بھی ریلیف کے سامان کو پہنچادیا جاۓ گا ۔ اور اس کام میں ہمارے سبھی کارپوریٹر ۔ علاقے کے شوشل ورکر اور انکی ٹیم فی سبیل اللہ خدمت خلق کے جذبے سے ہمارا پورا پورا ہاتھ بٹا رہے ہیں ۔ دوران گفتگو انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے حالات کو دیکھتے ہوۓ ان پر بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے ۔ اور پورے شہر کی غریب عوام کو ان سے بڑی توقع ہے ۔ ابھی تک انہوں نے اپنے ذاتی خرچ سے یہ سارے انتظامات کیۓ ہیں ۔ اور ان کی خواہش ہے کہ عوام نے جوتوقعات ان سے وابستہ کر رکھی ہیں ان پر وہ پورا اتر سکیں ۔ لیکن ایسے حالات میں پورے شہر کے غریب عوام کی امداد کرنا اکیلے کے بس کی بات نہیں ہے ۔ اسی لیۓ انہوں نے شہر کے مخیر حضرات سے انکا ساتھ دینے کی گذارش کی ہے ۔ کہ ایسے پرآشوب ماحول میں مخیر حضرات آگے آٸیں اور منصوبہ بند طریقے سے عوام کی دادرسی کے لیۓ انکا ساتھ دیں مجلس مالیگاٶں میڈیا سیل بھی شہر کے تمام ہی بڑے صنعت کاروں ۔ اور مخیر حضرات سے گذارش کرتی ہے آپ حضرات بھی اس نیک کام میں ڈاکٹر خالد پرویز صاحب سے رابطہ کریں ۔ اور شہر کے دیگر علاقوں میں عوام کی راحت رسانی کے کام انجام دیۓ جاسکیں اییسی پریس ریلیز مجلس مالیگاٶں میڈیا سیل نے جاری کی

Comments

Post a Comment