مالیگاوں میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تحقیق ہوچکی ہےاحتیاط ہی اس بیماری کا علاج ہے جمعیتہ علماء مالیگاؤں
مالیگاؤں (این ایم این) واضح طور پر شھریان کو اس بات سے مطلع کیا جارہا ہے کہ آج کی تاریخ میں مالیگاوں کے 27 لوگ متاثر (positive) ہیں اس بات کی تحقیق مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی اور ڈاکٹر سعید فارانی صاحب نے رپورٹس کو دیکھ کرلی ہے، اس لیے شھریان اس بات کا یقین کرلیں کہ ہمارا شھر کرونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوچکا ہے،
جن لوگوں کو بڑی مالیگاوں ہائی اسکول اور قریش جماعت خانے میں رکھا گیا ہے وہ خود بیمار نہیں لیکن دوسروں کے لیے بیماری کا سبب بن سکتے ہیں، اس لیے انکو علیحدہ رہنا بہت ضروری ہے،
دوسری اہم بات یہ ہے کہ پچھلے دوتین مہینوں میں جن مردوخواتین نے تنھا یا بچوں کے ساتھ بیرون ملک یا بیرون شہر کا سفر کیا ہے وہ بلاخوف و خطر جنرل ہاسپٹل پہنچ کر اپنی طبی جانچ پڑتال کروائیں، اپنے آپ کو بھی صحت مندومحفوظ رکھیں اوردوسروں کی بھی اپنی ذات سے حفاظت کریں، گھروں کے باہر بالکل نہ نکلیں یہی اس بیماری کا واحد علاج ہے جو اسلامی تاریخ سے ثابت ہے، اپنے پاس پڑوس کے ضرورت مندوں کو بھوکا نہ سونے دیں انکی فکر کریں ، جو عورتیں گھروں گھر گھوم کرمانگ رہی ہیں ان سے بیماری پھیل سکتی ہے اس لیے اس پر بھی روک ہونی چاہیے -
نوٹ:- ائمہ کرام سے گذارش ہے کہ اپنی اپنی مسجدوں کے اذان کے مائک سے اس اعلان کو لازمی طور سے کریں-
گذارش کنندگان :-
*مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی -
*ڈاکٹر سعید فارانی صاحب -
Comments
Post a Comment