رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے مالیگاؤں کو ریڈ زون بنانے کا مطالبہ کیا

دھولیہ مالیگاوں لوک سبھا حلقہ پارلیمنٹ کے ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے وزیر اعلی مہاراشٹر کو خط لکھ کر مالیگاوں شہر کو ریڈ زون میں شامل کرنے کی مانگ کی ہے۔ساتھ ہی ساتھ خدشہ ظاہر کیا ہے کی اگر مالیگاوں میں کرونا کے پھیلاؤ کو نہیں روکا گیا تو پورے شمالی مہاراشٹر میں کرونا پھیل جائے گا ۔بھامرے صاحب نے اس خط میں اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کی مالیگاوں کی عوام پولیس یا کارپوریشن عملہ کی باتوں پر عمل نہیں کرتے ۔جنرل ہاسپیٹل کے اسٹاف کے لئے ۵۰۰ کٹ اور ۲۰ وینٹیلیٹر کی مانگ بھی کی ہے۔ (ترجمہ بشکریہ : شاکر شیخ سر) 

Comments