مالیگاؤں میں چاند کی عام رویت، مہاراشٹر سمیت ملک بھر میں رمضان المبارک کا آغاز

مالیگاؤں 24 اپریل (نیوز مالیگاؤں نیٹورک) : آج مالیگاؤں میں رمضان المبارک کے چاند کی عام رویت ہوئی اس سلسلہ جمعیت علماء مالیگاؤں وضلع ناسک رویت ہلال کمیٹی کے ارکان نے 24 اپریل 2020 ء یوم جمعہ کو بعد غروب آفتاب ماہ رمضان المبارک 1441ھ کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا مطلع صاف تھا اور بآسانی چاند نظر آگیا لہٰذا ممبئی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق جمعیت علماء مالیگاؤں ضلع ناسک رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا جاتا ہے کہ مورخہ 25 اپریل سنیچر کو -یکم رمضان المبارک (پہلا روزہ ہوگا لہذا ائمہ مساجد وٹرسٹیان سے مودبانہ درخواست ہے کہ اسی کے مطابق تاریخ لگائیں- اسیکیساتھ مہاراشٹر سمیت پورے ملک میں چاند کی عام رویت بھی ہوئی ہے-

Comments