انجمن محبانِ شاہ ثقلین مالیگاؤں کے زیر اہتمام ضرورت مندوں کو غذائی کٹ کی تیسری تقسیم

مالیگاؤں(پریس ریلیز) 7,اپریل/ ملک بھر میں لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس سے پھیلنے والے وبائی امراض کے قہر کے درمیان غریب و محنت کش مزدور اپنی روزی روٹی سے محروم ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر بھوک پیاس اور ضروریات زندگی کی اشیاءاور کھانے پینے کے سامان کی قلت نے ملی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کو اٹھ کھڑے ہونے پر مجبور کردیا ہے۔ مالیگاؤں کی انجمن محبانِ شاہ ثقلین نامی تنظیم نے آل انڈیا شاہ ثقلین اکیڈمی بریلی شریف اور آستانہ شاہ شرافت علی میاں بریلی شریف کے سجادہ نشین حضرت محمد ثقلین المعروف میاں حضور کے فرمان کہ "خدمت خلق بہترین عمل ہے "کی تعمیل کرتے ہوئے ضرورت مندوں میں غذائی کٹ کی تیسری تقسیم جاری کی ہے اس غذائی کٹ میں گیہوں، بیسن، تیل، چنا، چولی، اور نمک شامل ہیں انجمن محبانِ شاہ ثقلین نے اپنی سابقہ روایتوں کو برقرار رکھتے ہوئے اس تیسری تقسیم میں بھی فوٹو بازی سے پرہیز کیا ہے

Comments