سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی جانب سے روزآنہ کھانے کی تقسیم جاری شہریان اپنے گھروں میں محفوظ رہیں باہر نکلنے سے پرہیز کریں (مولانا سید محمد امین القادری)

مالیگاؤں 13 اپریل (نامہ نگار) خدمت مخلوق خدا اسلام کی  روح اور ایمان کا تقاضا ہے جبکہ ایسے حالات ہو کہ غریب اور بے سہارا افراد شدید مالی و معاشی بحران سے دوچار ہوں ان لمحات میں خلق خدا کو رنج و غم سے پاک کرنے کی کوشش کرنا چند لمحوں کے لئے ہی سہی انہیں فرحت و مسرت اور شادمانی فراہم کرکے ان کے  درد الم اور حزن و ملال کو ہلکا کرنا تعلیمات قرآن اور رسول اعظم ﷺ کی سیرتِ  مقدسہ کے عین مطابق ہے عالمی و ملکی حالات ان دنوں انسانیت کے لئے باد سموم کے مانند ہے وبائی مرض کا خوف اور معاشی تنگی اپنے دامن کو پسارے ہوئے ہے ایسے ابتر ماحول میں تحریک سنی دعوت اسلامی شہر مالیگاؤں میں اپنی خدمت کا دائرہ وسیع کئے ہوئے ہے غریب، مسکین، و ضرورت مندوں کی تکلیف و پریشانیوں کو محسوس کرتے ہوئے روزآنہ ان کے لئے کھانے کا نظم کیا جارہا ہے شہر کی سڑکوں پر بھیک مانگنے والے، بس اسٹینڈ و قبرستان، کے احاطے میں موجود ضعیف اور  معذور گدا گروں کو کھانا پہنچا کردیا جارہا ہے شہر مالیگاؤں سول ہاسپٹل میں زیر علاج ہر سماج و طبقہ کے مریضوں اور ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کے لئے کھانے کا نظم کیا جارہا ہے اسی طرح راشن کٹ کی تقسیم کا کام مکمل کیا گیا ضرورت مندوں کو کھانا پکانے کی تمام اشیاء دی گئی حکومتی حکامات کی مکمل پاسداری کے ساتھ مبلغین سنی دعوت اسلامی  اپنی گراں قدر خدمت انجام دے رہے ہیں تحریک سنی دعوت اسلامی کے امیر مولانا حافظ و قاری محمد شاکر علی نوری  کی سرپرستی اور مقامی سطح پر مولانا سید محمد امین القادری کی نگرانی میں مخلوق خدا کی ہر ممکن معاونت کی کوشش جاری ہے

Comments