🤲شب برات، 9اپریل بروز جمعرات کو ہے🤲
🌟🌟🌟🌟🌟🌟☀️نصف شعبان المعظم کی رات یعنی 14 شعبان کا دن گذر کر جو رات آتی ہے اسکی فضیلت مختلف معتبر روایات وکتب تفاسیر سے ثابت ہے، حسن اتفاق سے امسال یعنی1441ھ ماہ شعبان کی 14 تاریخ جمعرات کو ہے، واضح رہے کہ یہ رات شب برات کے علاوہ شب جمعہ بھی ہے اور بعض روایات کے مطابق جمعہ کے دن ہر عبادت کا ثواب ستر /70 گنا بڑھ جاتا ہے، اس لیے صلحاء امت شب جمعہ میں عبادت کا اہتمام کرتے آئے ہیں،مزید برآں شب برات اور شب جمعہ دونوں ایکساتھ ہونے کی وجہ سے رحمت خداوندی کے متوجہ ہونے کا یقین ہے-اس لیے اس رات میں عبادتوں اور دعاؤں کا اہتمام ہو اور اس سے بڑھ کر گناہوں سے بچنے کا اہتمام ہو، بالفرض اگر ہم اس رات میں فرائض وواجبات کے علاوہ کوئی نفل عبادت نہ بھی کرسکے لیکن توبہ و استغفار کے ساتھ اس رات کے احترام میں گناہوں سے بچنے کا اہتمام کیا تب بھی بہت کچھ حاصل کرلینے کی امید پے-یہ بات بھی سمجھ لینی چاہیے کہ نفل عبادات میں عام طور پر یکسوئی مطلوب ہے جو تنہائی سے بآسانی حاصل ہوجاتی ہے، اور الحمدللہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں رہنا ہمیں پہلے ہی سے میسر ہے یعنی شب برات میں عبادت کے لیے جو تنہائی مطلوب ہے وہ ہمیں حالات کے دگرگوں ہونے کی وجہ سے حاصل ہے، اس کو ہم بوجھ اور مصیبت سمجھنے کی بجائے غنیمت سمجھیں اور فی الحال جس طرح ہم اپنے اپنے گھروں میں رہ رہے ہیں اسی طرح جمعرات کے دن بھی ہم رات میں اپنے گھروں پر یکسوئی سے عبادات کے انجام دینے اور گناہوں سے بچنے و توبہ واستغفار میں گذاریں، دفعہ 144 بھی نافذ ہے، بہت ممکن ہے انتظامیہ و پولس اس رات سختی سے کام لے اس کو بھی دھیان میں رکھیں، اپنے مرحومین کو روزآنہ کی طرح اپنے اعمال و دعاؤں میں یاد رکھیں، قبرستان کی حاضری کے فکروغم میں اس رات کی عبادتوں میں کوتاہی نہ آنے دیں، نیز جمعہ کے دن کثرت درود شریف بھی ثابت ہے اس لیے شب برات کو درود شریف کا بھی خاص ورد رکھیں تمام مردوخواتین کم از کم تین سو مرتبہ درود پاک تو ضرور پڑھ لیں، لاک ڈاؤن کے باعث قوانین کی پاسداری میں ہمارے لیے ہی راحت کا سامان ہے اس لیے قوانین کی پابندی کرکے خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کے لیے بھی راحت کا ذریعہ بنیں-اللہ تعالی عمل کی توفیق عطا فرمائے اور پوری دنیا سے وباوں، بلاؤں اور آزمائشوں کا خاتمہ فرماکر ہرایک لیے عافیت، سہولت اور راحت کے فیصلے فرمائے -
🌹ماشاء اللہ تبارک اللہ🌹
ReplyDeleteاللہ تعالی مفتی صاحب کا سایہ عافیت کے ساتھ تا دیر ہم پر قائم ودائم فرمائے