دھولیہ میں کارخانے جاری کرنے کیلئے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کی ضلع کلکٹر سے نمائندگی
دھولیہ (نامہ نگار) کورونا وبائی بیماری کی روک تھام کے لئے اس وقت ریاست میں لاک ڈاؤن چل رہا ہے۔ جس کے نتیجے میں بہت سے غریب ، محنتی افراد روزگار اور چھوٹے کاروبار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور ان کے مالی وسائل منقطع ہوگئے ہیں۔ کورونا کے بارے میں ریاستی حکومت کی آج کی ہدایت کے پیش نظر ، یہ حکم دیا گیا ہے کہ 5 سے 10 فیصد ملازمین اپنے چھوٹے کاروبار کو قواعد کے مطابق شروع کریں۔ دھولیہ شہر میں مزدوروں کی ایک بڑی تعداد پاور لوم صنعت سے تعلق رکھتی ہے جنھیں ملازمت کی حیثیت سے پاورلوم کاروبار شروع کرنے اور اپنی بھوک اور دیگر پریشانیوں پر قابو پانے کے لئے معاشرتی فاصلے پر عمل در آم کرکے پاور لوم شروع کرنے کی اجازت دی جانی چاہیئے ۔ شہر عزیز کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب نے ڈاکٹر آج ضلعی کلکٹر آفس میں منعقدہ ضلعی انتظامیہ کے اجلاس میں مطالبہ کیا اور کہا کہ اس سے بہت سے غریب افراد کے کام دوبارہ شروع ہوں گے اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو فروغ ملے گا اور لوگوں میں اطمینان کا ماحول پیدا ہوگا۔
آج ضلع کلکٹر آفس پر ہونے والی اس مٹینگ میں ، رکن اسبملی ڈاکٹر فاروق شاہ ، ایم پی ڈاکٹرسبھاش بھامرے ، کلکٹر سنجے یادو ، رہائشی کلیکٹر سنجے گائکواڈ ، سب ڈویژنل مجسٹریٹ بھمراج درادے ، میونسپل کمشنر عزیز شیخ ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس راجو بھجبل ، ڈپٹی کمشنر گنیش گیری ، فیڈریشن آف ٹریڈرز کے صدر نتن بنگا ، ہرش کمار ریلن ، قائد حزب اختلاف کارپوریشن صابر شیٹھ ، تحصیلدار سنجے شنڈے ، سپرنٹنڈنٹ آف اسٹیٹ ایکسائز سنجے پاٹل اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔
Comments
Post a Comment