مالیگاؤں 15 جون (نیوز مالیگاؤں نیٹورک) : لاک ڈاؤن کے سبب ریاست کے زلف تراش مالی دشواری سے پریشان ہیں ایسے میں لاک ڈاؤن فائیو اور ان لاک ون میں بھی انہیں چھوٹ نا ملنے کی وجہ سے اب وہ تحریک کے راستے پر آرہے ہیں 'میری دکان میرا مطالبہ' کے عنوان سے نابھک مہا منڈل (نائیوں کی تنظیم) ضلعی انتظامیہ کو میمورنڈم دے کر انہیں دکان چلانے کی چھوٹ دینے اور انہیں مدد دینے کا مطالبہ کررہی ہے مطالبہ پورا نا ہونے کی صورت میں 18 جون کو ریاست گیر سطح پر احتجاج کرنے اور جیل بھرو اندولن کا بھی اشارہ دیا ہے یاد رہیکہ مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل نے نائیوں کیلئے حکومت سے مدد کا مطالبہ کیا تھا تاہم وہ اس مطالبہ کو لیکر تنقید کی زد میں اگئے ہیں لوگوں کا ماننا ہی ہیکہ مالیگاؤں میں نائیوں کو لاک ڈاؤن ون سے اب تک کوئی دشواری نہیں ہے اسی طرح لاک ڈاؤن میں گھر گھر جاکر منہ مانگے دام وصول کرکے حجامت بنائی تھی وہ مالا مال ہیں انکی بجائے مزدوروں کو حکومت سے مدد دلائی جائے-
Comments
Post a Comment