ممبئی 29 جون ( ہند سماچار)مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے آج علان کیا کہ 30 جون کے بعد بھی ریاست میں لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن کے معاملات کی تعداد میں اضافہ جاری ہے ، جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کو آگے بڑھا نے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالات پہلے جیسے نہیں رہیں گے۔ ہمیں چیزوں کو کھولتے وقت بہت احتیاط برتنی ہوگی اور اس کو آہستہ آہستہ کرنا ہوگا ، کیونکہ ابھی خطرہ ٹلا نہیں ہے ۔ٹھاکرے نے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کو متنبہ کیا کہ اگر زیادہ تعداد میں بھیڑ بھاڑ کی گئی تو لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم لاپرواہ نہیں ہو سکتے ، اگر ہم اس طرح کا برتاؤ کرتے ہیں تو کورونا وائرس ہمارا انتظار کر رہاہے ۔ اگر کوئی ضروری کام نہ ہو تو برائے مہربانی گھر سے باہر نہ نکلیں۔مقامی لوگوں نے کام شروع کر دیا ہے اور دیہی علاقوں میں سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔ کسان لگاتار کام کر رہے ہیں۔بتادیں کہ ہفتہ کے روز ایک ہی دن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ انفیکشن کے نئے معاملات درج ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ 167 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک کیسوں کی کل تعداد 159133 تک جا پہنچی ہے۔ وہیں ملک کی اقتصادی دارالحکومت کہی جانے والی ممبئی اس سے بہت زیادہ متاثر ہے ، جہاں اب تک 73747 واقعات درج ہوئے ۔ وہیں آخری اپڈیٹ کے مطابق یہاں 1460 معاملات سامنے آئے ہیں۔وہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوئی ممبئی میں ' چیس دی وائرس پہل کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں اور اب ریاست کے دیگر حصوں میں بھی اس کو لاگو کیا جائے گا۔ مہم کے تحت کووڈ 19 کے مریض کے قریبی رابطے میں آنے والے 15 افراد کو لازمی طور پر ادارہ جاتی آئیسولیشن سینٹر میں رکھا جائے گا ، جبکہ کمیونٹی کے رہنما لوگوں کو آئیسولیشن سینٹر میں دیگر بیماریوں ، کھانا اور دیگر سہولات سے آگاہ کریں گے۔ساتھ ہی وہ کلینک کے وقت کے بارے میں بھی بتائیں گے۔ اس کا آغاز 27 مئی کو کیا گیا تھا۔وزیر اعلیٰ نے ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا کہ ممبئی میں ہمیں چیس دی وائرس مہم کے اچھے نتائج ملے ہیں اور اب ہم نے ریاست بھر میں اس کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر وزیر اعظم کی غریب فلاحی مہم میں توسیع کی درخواست کی ہے تاکہ مہاراشٹر غریبوں کو کم قیمت پر اناج کی فراہمی کر سکے
Comments
Post a Comment