ٹک ٹاک، لائیکی اور یو سی براوزر سمیت 59 چینی ایپوں پر ہندوستان میں پابندی.... جلد ہونگے بند

نئی دہلی 29 جون (نیوز مالیگاؤں نیٹورک) ہندوستان کے سرحدی علاقے میں چین کی بے جا مداخلت سے ہندوستان سخت ناراض ہے اس ناراضگی کے چلتے ہندوستان نے معروف ایپ 'ٹک ٹاک، لائیکی اور یو سی براؤزر سمیت 59 چینی ایپس کو بینڈ کردیا ہے جلد ہی یہ تمام ایپس ہندوستان میں کام کرنا بند کردیں گے اس سلسلہ میں یو این آئی کے مطابق تاجروں کی تنظیم آل انڈیا مرچنٹ کنفیڈریشن نے چین کے ایپ پر پابندی کے نفاذ کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا ہے کی چین کے پیداواروں کے بائیکاٹ کی مہم ملک کے کونے کونے میں لے جایا جائے گا کنفیڈریشن کے سکریٹری جنرل پروین کھنڈیلوال نے پیر کو دیرشام یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ چین کے 59 ایپ پر پابندی کے نفاذ کے حکومت کے فیصلے کا کنفیڈریشن حمایت کرتا ہے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 59 چینی ایپ پر پابندی لگاکر ایک بہت بڑاقدم اٹھایا ہے۔ کنفیڈریشن چینی سامان کے بائیکاٹ کے قومی مہم کی بہت بڑی حمایتی ہے

Comments