ٹک ٹاک، لائیکی سیمت 59 چینی ایپ کو پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا.... نہیں ڈاؤنلوڈ کرسکتے اب یہ ایپ

مالیگاؤں 30 جون (این ایم این) : معروف موبائل اپلیکیشن ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپوں پر ہندوستان میں پابندی عائد ہونے کے بعد اسے اب گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے اب ان ایپس کو ڈاؤنلوڈ نہیں کیا جاسکتا فی الوقت جن کے موبائل میں یہ ایپ پہلے سے انسٹال تھے وہ جاری ہیں لیکن جلد ہی وہ بھی بند ہوجائے گا اس سلسلہ میں معروف پورٹل اردو لیکس کے مطابق چینی ایپس پر پابندی عائد کرنے کے دوسرے دن ہی گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور سے ٹک ٹاک اور دوسرے ایپس کو ہٹا دیا گیا ہے گلوان وادی میں 20 ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کے خلاف حکومت ہند نے چینی ایپس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے ایسے 59 چینی ایپس پر پابندی کا اعلان کیا ہے ، جس میں ٹک ٹوک ،یو سی برادرس، شیر اٹ بھی شامل ہے حکومت نے ان ایپلی کیشن کو موبائل اور غیر موبائل انٹرنیٹ کے قابل آلات پر بھی استعمال پر پابندی لگا دی ہے ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک وغیرہ پر پابندی عائد کردی ہونے سے سرپرستوں میں خوشی کا ماحول پایا جارہا ہے

Comments