مالیگاؤں 3 جون (این ایم این) : بحیرۂ عرب سے اٹھنے والا 'نسرگہ' نامی سمندری طوفان ممبئی، علی باغ سے نکل کر بڑی تیزی کیساتھ ناسک کی سمت اپنا رخ کئے ہوئے ہے- ماہرین کے مطابق یہ طوفان رات نو بجے کے بعد مالیگاؤں پہنچے گا جس سے زبردست ہواؤں کیساتھ طوفانی بارش کا بھی امکان ہے اس سلسلہ میں شہر کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں ابھی مہاماری سے نکل بھی نہیں سکا ہے کہ شہر کو نسرگہ سے جھوجھنا پڑ سکتا ہے ایسے میں اندیشہ اس بات کا ہیکہ شہر کے مضافات اور کچی بستیوں میں بسنے والے ساکنین کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے اسلئے مصیبت کی اس گھڑی میں ہم ایکدوسرے کا ساتھ دیں- انکی مدد کریں اور سبھی شہریان اپنے گھروں میں رہیں باہر نا نکلیں احتیاط اور صبر کا دامن اپنے ہاتھ سے نا چھوٹنے دیں علاوہ ازیں اس طوفان کو روکنے کا کوئی سبب و ذریعہ ہمارے پاس نہیں ہے گھر میں رہ کر دعاؤں کا اور ذکر و اذکار کا سلسلہ جاری رکھیں اللہ پاک اس مصیبت سے ہم سب کی، شہر کی اور پوری انسانیت کی حفاظت فرمائے (آمین)
Good information
ReplyDelete