مساجد میں نماز کی ادائیگی سے متعلق جمعیت علماء مالیگاؤں کی رہنمایانہ ہدایات

مالیگاؤں ١١ جون (ایم ایم این) : ملک کی کچھ ریاستوں میں 8 جون سے مشروط طور پر مساجد میں نماز باجماعت کی اجازت دی گئی ہے، ہمارے صوبے مہاراشٹر میں دیگر صوبوں کی بہ نسبت کرونا سے متاثرین کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے وزیر اعلی صاحب کے اعلان کے مطابق لاک ڈاؤن کی مدت 30 جون تک مساجد میں نماز کی ادائیگی کے لئے لاک ڈاؤن کے قوانین نافذ رہیں گے، اس لیے گذارش ہے کہ جب تک باضابطہ انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہیں دی جاتی اس وقت تک قوانین کی پابندی کریں، دی گئی اجازت کے مطابق ہی مساجد میں نماز کی ادائیگی کریں،گھروں میں رہیں، ماسک لگائیں، عوامی فاصلہ برقرار رکھیں - 
نوٹ :- جن مساجد میں قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بہت بڑی تعداد میں نماز باجماعت ادا کی جارہی ہے ان کے خلاف کیس درج ہورہا ہے، ممکن ہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد انکے خلاف کارروائی ہو ، ایسے لوگ اپنے معاملات کے خود ذمہ دار ہونگے- اس طرح کی پریس نوٹ صدرواراکین جمعیت علماء مالیگاوں مدنی روڈ نے جاری کی

Comments