مالیگاؤں 11 جون (پریس ریلیز) لاک ڈاؤن اور کرونا_وائرس وبائی مرض کے ایام میں دیہاتوں میں جانا کافی مشکل ہوگیا ہے. کچھ علاقوں میں زیادہ تکلیف پیش آرہی ہے. ان حالات میں دیہاتوں میں جاکر چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والوں پر بھکمری کی نوبت آگئی ہے بھنگار کا کاروبار کرنے والے پھل فروٹ فروخت کرنے والے بچوں اور بڑوں کے ریڈی میڈ کپڑا فروخت کرنے ساڑی، چادر فروخت کرنے والوں افراد کی کافی تعداد چاندوڑ ،چندن پوری، سٹانہ، منماڑ ،ناندگاؤں ،دابھاڑی ،وڈنیر ،جھوڑگا وغیرہ سمیت ناسک ضلع بھر کے دیہاتوں میں جایا کرتے ہیں ایسے تمام چھوٹا موٹا دھندہ کرنے والوں کو سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے اپنے لیٹر ہیڈ پر شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس لیٹر میں علاقے کے سرپنج، پولس پاٹل اور دیگر ذمہ داران سے خصوصی تعاون کی اپیل کی گئی ہے. یہ کاروباری افراد تمام ضروری احتیاط اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے دھندہ کاروبار کریں گے اس معاملے میں دیہاتوں میں چھوٹا موٹا دھندہ کاروبار کرنے والے افراد شناختی کارڈ حاصل کرنے کیلئے ہمارے ان افراد سے گلشیر نگر ڈپو عمر یوسف مسجد کے پاس عبدالقیوم (SEO) موبائل نمبر 9372917052 اور شہید عبدالحمید روڑ پر کارپوریٹر انصاری نہال برتن والے موبائل نمبر 9822623158 سے رابطہ کریں
Comments
Post a Comment