رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کی ہدایت پر دھولیہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے نالوں کی صفائی کا آغاز

دھولیہ 12 جون (این ایم این) : برسات کے  موسم کا آغاز ہو چکا ہے لیکن دھولیہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اب تک نالوں کی صفائی نہیں کی گئی جس سے گذشتہ برس کی طرح اس سال بھی بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے کا خطرہ برقرار ہے ۔ گزشتہ سال امبیکا نگر اور اطراف کے علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے کافی مالی نقصان ہوا تھا ۔ یہ علاقہ مالی طور پر کمزور طبقوں کا علاقہ مانا جاتا ہے اسی وجہ سے انتظامیہ اس علاقے کو نظر انداز کرتی ہے ۔ان سب باتوں کو مدے نظر رکھتے ہوئے رواں سال میں بارش سے کسی غریب کا نقصان نا ہو اس لئے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کی ہدایت پر دھولیہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے وارڈنمبر 12 میں حبیبی اسکول کے پاس اوپن اسپیس اور نالے سے صفائی کا آغاز کیا گیا جسے پورے شہر کے نالوں کی صفائی کے بعد ہی ختم کیا جائے گا ۔ آج امبیکا نگر میں نالے کی صفائی کے آغاز کے  وقت دھولیہ   مجلس اتحاد المسلمین کے سرگرم رکن  شاہد سر ۔وسیم پنجاری ۔ زاہد بھائی ۔ ببلو بھائی موجود تھے 

Comments

Post a Comment