دھولیہ : مجلس کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ نے گستاخ اینکر کیجلاف شکایت کا اندراج کرایا

دھولیہ 19 جون (نامہ نگار) ملک بھر میں بہت سے نیوز چینلز موجود ہیں۔  ان نیوز چینلز میں سے ایک نیوز 18 نامی نیوز چینل ہے جس کا ریپورٹر امیش دیوگن نامی شخص ہے جس نے 15/06/2020  کو شام 7.30 بجے  پروگرام "آر پار" مباحثے میں سیشن کے دوران اجمیر شریف درگاہ کے خواجہ معین الدین چستی (رح) کے بارے میں توہین آمیز جملوں کا استعمال  کیا ۔ جس کی وجہ سے ملک بھر کے تمام ہندوؤں اور مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ اس معاملے کا علم جیسے ہی شہر کے ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کو ہوا وہ سیدھے پولیس سپرنٹنڈنٹ چنمائے پنڈت سے ملاقات کر کے اجمیر کی مشہور درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی (رح) کے خلاف گستاخانہ زبان استعمال کرنے پر نیوز 18 کے نیوز ریپورٹر امیش دیوگن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ کے مطالبے کا نوٹس لیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ پولیس چنمے پنڈت صاحب نے دھولیہ سٹی پولس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر سے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرنے کو کہا۔ جس کے بعد ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب سٹی پولیس اسٹیشن پہنچے جہاں بیٹھ کر انھوں نے نیوز 18 کے نیوز رپورٹر امیش دیوگن کے خلاف مقدمہ درج کرایا

Comments