شوال المکرم ختم ذی قعدہ کا چاند نظر آیا

مالیگاؤں 22 جون (این ایم این) : جمعیتہ علماء مالیگاؤں کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق آج بروز پیر بتاريخ 29 شوال المکرم بمطابق 22 جون 2020 ماہ ذی قعدہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی،لیکن مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے شھر مالیگاوں میں چاند نظر نہیں آیا البتہ دھولیہ میں مالیگاوں کے 5 معتبر افراد نے چاند دیکھا ہے، اس لیے مقامی اور اطراف دھولیہ وغیرہ کے احباب کی رویت  کی بنیاد پر، اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد ممبئی کے فیصلے کے مطابق دارالقضاء گولڈن نگر مالیگاوں و رویت ہلال کمیٹی جمعیت علماء مالیگاوں مدنی روڈ  اعلان کرتے ہیں کہ ذی قعدۃ الحرام کا چاند نظر آگیا ہے لہذا کل بروز منگل بتاریخ 23 جون 2020 کو یکم ذی قعدۃ الحرام ہوگی، ائمہ مساجد اور ٹرسٹیان اسی کے مطابق تاریخ لگائیں - 

(مولانا) شکیل احمد قاسمی
سکریٹری رویت ہلال کمیٹی جمعیت علماء مدنی روڈ مالیگاوں
مولانا امتیاز اقبال صاحب، حاجی محمد مکی صاحب، عبدالمالک بکرا، و 
صدرواراکین رویت ہلال کمیٹی جمعیت علماء مالیگاوں

Comments