ناسک 23 جون (این ایم این) مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکشن (پونہ) کی معرفت فروری میں بارہویں اور مارچ میں دسویں کے امتحانات کا انعقاد ہوا تھا لاک ڈاؤن کے سبب اسکے نتائج کے اعلان میں تاخیر ہورہی ہے طلباء اور سرپرست بے چینی سے رزلٹ کی تواریخ کا انتظار کررہے ہیں انکے لئے اطلاعا عرض ہیکہ بورڈ نے نتائج کے اعلان کی تاریخ طئے کرلی ہے تاہم اسکا اعلان ابھی نہیں کیا ہے ایک دو روز میں اسکا اعلان ہوگا وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے بورڈ کے ذمہ داران سے آن لائن میٹنگ کی یے جس میں یہ طئے پایا کہ 15 جولائی تک بارہویں اور 30 جولائی تک دسویں کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا
Comments
Post a Comment