للنگ میں نوجوانوں کی ڈوبنے سے موت پر رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ افسردہ، محکمہ جنگلات کے افسران کیساتھ جائے حادثہ کا دورہ، آفیسران کو دی ہدایات

دھولیہ 25 جون (پریس ریلیز) میں روہت گِراسے ، شوبھم پاٹل اور شوبھم گراسے کے لواحقین کے ساتھ غم کا اظہار کرتا ہوں جو لالنگ آبشار میں ڈوب جانے کی وجہ سے ہلاک ہوئے تھے۔ اس احساس کا اظہار کرتے ہوئے کہ یہ واقعہ ذہن کو چھونے والا ایک بدقسمت واقعہ ہے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ نے محکمہ جنگلات کے افسروں اور عملہ کے ہمراہ لالنگ میں واقع آبشار کا معائنہ کیا اور محکمہ جنگلات کے افسران سے توقع کی کہ آئندہ ایسے واقعات کی کوئی شکایت سے بچنے کے لئے لالنگ اور آس پاس کے علاقوں میں کچھ تبدیلیاں لائیں گے۔ اس جگہ پر دھولیہ - مالیگاؤں سے آنے والے زیادہ تر سیاح ڈوبنے جیسے حادثہ کا شکار ہوتے رہے ہیں۔ کم از کم کل کے واقعے کے بعد لالنگ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں کچھ تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے تو آبشار جانے والے ریلنگ کو مکمل طور پر بند کردیا جائے اور واضح نوٹس بورڈ بھی لگائے جائیں ، ریلنگ کی اونچائی میں اضافہ کیا جائے اور نیٹ بھی لگائے جائیں۔ مزید لالنگ آبشار میں داخلے کے وقت آدھار کارڈ اور شناختی کارڈ کی جانچ پڑتال کی جانی چاہئے تاکہ ہر آنے والے سیاح کی معلومات رکھی جا سکے ۔ گشت کرنے کیلئے سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے اور جنگل کے علاقوں میں آنے جانے والوں کو اندراج کیا جائے۔ خاص طور پر بارش کے دنوں میں پولیس اور محکمہ جنگلات کا گشت ہونا چاہئے تاکہ کوئی بھی شخص آبشار کی طرف نا جائے ۔ چونکہ یہاں موبائل سے رابطے کی کوئی حد نہیں ہے لہذا صحیح جگہ پر موبائل ٹاور کھڑا کرنا بھی ضروری ہے۔ رکن اسمبلی نے محکمہ جنگلات کے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ان تمام تجاویز کے لئے ایک تجویز تیار کریں اور یقینی بنائیں کہ لالنگ آبشار میں اس طرح کے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔ آج لالنگ آبشار کے معائنہ کے موقع پر رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ کے ہمراہ ، فاریسٹ رینج آفیسر مہیش پاٹل ، فارسٹ منسٹر بھائی صاحب جادھاو ، علیم حاجی کلیم شاہ ، یوسف پنجاری ، نلیش کاٹے کے ہمراہ فارسٹ رینج افسران اور عملہ موجود تھا۔

Comments