مالیگاؤں 20 جون (این ایم این) مالیگاؤں بڑی تیزی کیساتھ کورونا سے نجات پارہا ہے یہی وجہ مالیگاؤں کو ریاست بھر می 'ماڈل' کے طور پر دیکھا جارہا ہے اسی کیساتھ مالیگاؤں میں جس طرح کورونا ختم ہورہا ہے اسکو دیکھتے ہوئے اسے 'مالیگاؤں پیٹرن' قرار دے کر ریاست بھر میں کورونا مریضوں کا علاج مالیگاؤں کے طرز پر کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کل شب 80 رپورٹ موصول ہوئی جوکہ نگیٹیو رہی اس طرح کل ایک بھی مریض کا اضافہ نہیں ہوا آج مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کوڈ سینٹر ایم ایس جی کالج سے ایک چار سالہ معصوم بچی کورونا کو مات دیکر گھر روانہ ہوئی تفصیلات کے مطابق گیارہ جون کو بچی کا ٹیسٹ پازیٹو آیا جب سے اسے مکمل نگہداشت می رکھا گیا اور آج اسے گھر روانہ کیا گیا جس وقت بچی کو گھر بھیجا گیا بچی 'پری کا لباس' زیب تن کئے ہوئے تھی اس موقع پر کارپوریشن کے ذمہ داران بھی موجود تھے
Comments
Post a Comment