ناسک 11 جون (این ایم این) مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکشن (پونہ) کے ماتحت لئے جانے والے دسویں اور بارہویں کے رزلٹ عمومی طور پر دس جون تک ظاہر کردیئے جاتے ہیں تاہم اس مرتبہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیپر کی جانچ میں تاخیر ہوئی ہے اسکے سبب رزلٹ بھی تاخیر سے ہی ظاہر کیا جائیگا تاہم بورڈ کی جانب سے ان تک کوئی تاریخ کا اعلان نا ہونے کی وجہ سے طلباء اور سرپرستوں میں تذبذب کا ماحول دیکھا جارہا ہے وہیں واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے رزلٹ کی جعلی اندازی تاریخ پر مبنی پوسٹ گردش کررہی ہے اس سلسلہ میں نیوز مالیگاؤں نیٹورک نے حقیقت حال جاننے کی کوشش کی وزیر تعلیم ورسا گائیکواڑ کے نام سے چل ری پوسٹ کی تصدیق کیلئے ان سے رابطہ کی کوشش کی گئی تاہم موصوفہ نے کوئی رسپانس نہیں دیا نمائندہ نے مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکشن کے ناسک ڈیویژن کے ایک ذمہ دار سے رابطہ کیا تو موصوف نے بتایا کہ "واٹس پر چل رہی پوسٹ فرضی ہے ابھی بورڈ کے سکریٹری نے کوئی اعلامیہ نہیں جاری کیا ہے لاک ڈاؤن کے سبب ہمیں دشواری آرہی ہے تاہم اس بات کی کوشش میں ہیں کہ جلد سے جلد رزلٹ ظاہر کیا جاسکے" موصوف نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ماڈریٹر سے بورڈ کو تمام جوابی پرچے سلسلہ وار موصول ہورہے ہیں ایک دو روز میں تمام جوابی پرچے مع مارکس سلپ جمع ہوجائیں گے ہم آگے کی تیاری بھی شروع کرچکے ہیں کافی تاخیر ہوچکی ہے ہم طلباء کے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہتے جلد ہی رزلٹ کی تاریخ ڈکلیئر کی جائے گی"
Comments
Post a Comment