وزیر حج نے وزیر اقلیتی امور سے گفتگو کی... ہندوستان کا واضح موقف نہیں بھیجیں جائیں گے عازمین حج

نئی دہلی / موصولہ تازہ خبروں کے مطابق ہندوستان نے امسال اپنے عازمین کو حج کیلئے نہیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے معروف خبر رساں ادارے یو این آئی کے مطابق اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے منگل کے روز کہا کہ کورونا وائرس وبا کے سبب سال 2020 میں ہندوستانی عازمین کو سفر حج پر نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مسٹر نقوی نے یہاں صحافیوں سے کہا ’’کل رات سعودی عرب حکومت میں حج کے وزیر ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر کا فون آیا تھا ۔ انہوں نے پوری دنیا میں کورونا وبا کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں حج 2020 کے لئے اس بار ہندوستانیوں کو سفر حج پر نہ بھیجنے کا مشورہ دیا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار ہندوستانی عازمین کو سفر حج پر نہیں بھیجا جائے گا۔ اس برس حج پر جانے کے لئے منتخب سبھی دو لاکھ 13 ہزار لوگوں کے پیسے واپس کئے جائیں گے

Comments