مالیگاؤں 23 جون (پریس ریلیز) جامعہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ و سلم شہر مالیگاؤں میں دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کی پہلی اور واحد شاخ ہے الحمد للہ ادارہ نو سالوں سے شہر میں خاموش خدمات دینی و تعلیمی انجام دے رہا ہے یہاں دارالعلوم ندوۃ العلماء کے ماتحت عالمیت کے پانچ سالہ شعبہ خصوصی کے ابتدائی تین سالوں کی تعلیم ہوتی ہے ۔ آخر کے دوسال طلبہ عزیز دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ م تعلیم حاصل کرنے کے لیے روانہ ہوتے ہیں. اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہر سال جامعہ ہذا کے طلبہ کی قابل ذکر تعداد دارالعلوم ندوۃ العلماء سے نمایاں درجات کے ساتھ عالمیت کی تکمیل کررہی ہے بالخصوص وہ طلبہ جنہیں اسکول کی تعلیم کے ساتھ حفظ قرآن پاک کی سعادت بھی حاصل ہو چکی ہے ماشاءاللہ طلبہ کی بڑی تعداد اس سے فائدہ اٹھا رہی ہے. خواہش مند طلبہ جلد از جامعہ ہذا کے دفتر اہتمام سے درخواست فارم حاصل کر کے باضابطہ داخلہ کی کاروائی مکمل کریں مزید تفصیلات کیلئے رابطہ کریں مفتی آصف صاحب ندوی (ناظم تعلیمات)
+919273996969
+919273996969
مولانا خلیل احمد صاحب ندوی ( مہتمم)
+919673156263
مفتی نعیم الرحمن صاحب مظاہری (صدر مدرس)
+919271683836
+917276683836
پتہ: جامعہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ و سلم، مولانا علی میاں ندوی فاؤنڈیشن گلشن ابوالحسن نزد ٹینشن چوک مالیگاؤں
Comments
Post a Comment