دھولیہ 23 جون (این ایم این) ممبئی آگرہ نیشنل ہائے پر مالیگاؤں اور دھولیہ سے متصل للنگ پہاڑی، آبشار اور اسکا جنگل ہمیشہ سے ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے آج یہاں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا- لاک ڈاؤن میں دل بہلانے اور گرمی سے نجات پانے کیلئے کالج کے طلباء کا ایک گروپ للنگ پہاڑ پر آیا اور اس میں سے کچھ طلباء یہاں کے آبشار میں نہانے لگے پانی کی گہرائی کا علم نا ہونے کی وجہ سے ایک طالب علم غرقاب ہوگیا اسے بچانے کیلئے گئے مزید دو طالب علم ڈوب کر ہلاک ہوئے اس طرح مہلوکین کی تعداد تین بتائی گئی جبکہ مزید تین نوجوان کو شدید چوٹ آئی جنہیں بغرض علاج اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے
Comments
Post a Comment