خبردار! مالیگاؤں میں پھر پھیل سکتا ہے کورونا...'مالیگاؤں ماڈل' میں علاج کیلئے آرہے ہیں ممبئی، اورنگ آباد اور پونہ سے کورونا پازیٹو مریض

مالیگاؤں 16 جون (این ایم این) ایک جانب پورا مہاراشٹر کورونا کی لپٹ میں آچکا ہے روزانہ بڑی تیزی سے نئے مریضوں کے ملنے کا سلسلہ دراز ہے دوسری جانب مالیگاؤں اسی تیزی کیساتھ کورونا مکت ہورہا ہے لوگوں کی دعاؤں اور اللہ پاک کے فضل سے مالیگاؤں میں کورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد انگلی پر گنی جاسکتی ہے اس کو دیکھ کر ریاستی وزیر محصول بالا صاحب تھورات نے مالیگاؤں کو ماڈل قرار دیا ہے جبکہ این سی پی چیف شردپوار کی دختر اور رکن پارلیمنٹ سپریہ سولے نے بھی ٹوٹیر کے ذریعے مالیگاؤں کو ماڈل بتا کر پوری ریاست میں مالیگاؤں طرز پر علاج کرنے کی اپیل کی ہے اس کو دیکھتے ہوئے ممبئی، اورنگ آباد اور پونہ جیسے بڑے شہر کے کورونا متاثر مریض مالیگاؤں آکر اپنا علاج کرانے کی کوشش کررہے ہیں اس بات کی تصدیق میونسپل کمشنر ترمبک کاسار نے بھی کی موصوف نے چنندہ صحافیوں کو دیئے اپنے بیان میں کہا کہ "باہر کے کورونا پازیٹو مریض مالیگاؤں آرہے ہیں اور اپنے رشتہ داروں کے یہاں رہ کر اپنا علاج کررہے ہیں اگر آپ کو ایسا کوئی بھی شخص نظر آتا ہے اسکی اطلاع فوری طور پر پولس اور کارپوریشن انتظامیہ کو دیں" یاد رییکہ موسم میں نمی آنے کی وجہ سے کورونا تیزی سے پھیل سکتا ہے اسی کیساتھ باہر کے مریضوں سے بھی مالیگاؤں میں کورونا پھیلنے کا اندیشہ ہے لہذا شہریان بیداری کا مظاہرہ کریں-

Comments

  1. بہترین معلومات اللہ پاک مالیگاؤں کی حفاظت کرے

    ReplyDelete

Post a Comment