ناسک 15 جون (این ایم این) : ناسک میں مسلسل تین روز سے باران رحمت کا نزول ہورا ہے اس سے جہاں انگور کی فصل کو نقصان ہوا ہے وہیں اب زبردست بارش کی وجہ سے کئی ندیوں کی سطح آب خطرے کی نشانی کے قریب پہنچ چکی ہیں گوداوری ندی کی بھی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ندی کنارے کے ساکنین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے لوگ رات جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں محکمہ موسمیات نے ناسک میں مزید دو روز بارش کی پیشن گوئی کی ہے
Comments
Post a Comment