ناندیڑ 22 جون (پریس ریلیز) ناندیڑ کے محکمہ پولس میں موٹر وہیکل ڈرائیور سید ظہیر احمد کی ہونہار دخترسیدہ اسماءنے مہاراشٹرپبلک سروس کمیشن (MPSC) کے گزشتہ 2019ءمیں منعقدہ امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے ۔وہ ریاستی حکومت کے محکمہ سیلز ٹیکس کمشنرمیں اسسٹنٹ کمشنر آف اسٹیٹ ٹیکس گروپ A کے عہدہ پرمقرر کی گئی ہے۔ اس لڑکی کی کامیابی سے ملت اسلامیہ کے نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کوحوصلہ حاصل کرکے تعلیمی میدان میں ترقی کرنے کی یقینا خواہش پیدا ہوگی۔ سیدہ اسماء کی کامیابی پر حلقہ خواتین جماعت اسلامی بند ناندیڈ کی جانب سے 21 جون کو خصوصی ملاقات کی گی اور مبارکباد پیش کی گئی اس ملاقات میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی اور جی آئ او ناندیڑ کے ذمہ داران موجود تھے ایسی پریس ریلیز جماعت اسلامی ہند ناندیڑ نے جاری کی-
Comments
Post a Comment