مالیگاؤں کے تمام مسالک کے ذمہ داران کی پولس آفیسران سے ملاقات

مالیگاؤں 22 جون (این ایم این) گزشتہ دنوں غیر معروف ٹی وی چینل نیوز 18 کے اینکر نے اپنی ٹی آر پی بڑھانے کی ناپاک کوشش کے ضمن میں خواجہ غریب نواز کی شان میں گستاخی کی تھی جس کی چہار جانب سے مذمت جاری یے آج مالیگاؤں میں تمام مسالک کے ذمہ داران نے مشترکہ طور پر کل جماعتی تنظیم کے بینر تلے شہر کے ایڈیشنل ایس پی کی عدم موجودگی کی بنا پر ڈی وائے ایس پی رتنا کر نولے سے ملاقات کی اور انہیں مسلمانان شہر کے جذبات سے آگاہ کراتے ہوئے کہا کہ "مسلمانوں کے تمام مسالک خواہ وہ سنی، دیوبندی، اہلحدیث یا شیعہ کسی بھی طبقہ کے ہوں وہ اولیا اللہ کی شان میں گستاخی ذرا برابر بھی برداشت نہیں کرسکتے لہذا گستاخ اینکر پر این ایس اے قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور نیوز 18 چینل پر پابندی عائد کی جائے" ڈی وائے ایس پی نے تمام مسالک کے نمائندگان کی باتوں کو سنا اور ان سے مکتوب قبول کرتے ہوئے اعلی آفیسران تک مالیگاؤں کے لوگوں کے جذبات کو پہنچانے کی یقین دہانی کرائی- دیئے مکتوب پر مولانا عبدالحمید ازہری، فیروز اعظمی، شکیل فیضی، یوسف الیاس، نورالعین صابری، عبدالعظیم فلاحی، حافظ عبدالرحمن، شفیق فلاحی سمیت دیگر ذمہ داران کا نام درج ہے-

Comments