مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن 31 اگست تک بڑھا، ملی کئی اہم چھوٹ

ممبئی 30 جولائی (این ایم این) : نیوز مالیگاؤں نیٹورک نے ہفتہ بھر قبل ہی اس بات کی پیش گوئی کی تھی کہ مہاراشٹر میں 31 اگست تک لاک ڈاؤن بڑھے گا یہ بات سچ ثابت ہوئی مہاراشٹر حکومت نے بھی باضابطہ ایک اعلامیہ جاری کرکے ریاست میں 31 اگست لاک ڈاؤن بڑھنے کی اطلاع دی ہے یہ لاک ڈاؤن سابقہ کی طرح سخت نہیں ہوگا بلکہ ریاست میں کورونا متاثرین میں کمی اور 'مشن بگن اگین' کے تحت بہت ساری چھوٹ بھی دی جائے گی ملی چھوٹ کے مطابق اب شاپنگ مال اور مارکیٹ 5 اگست سے صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھولے جاسکتے ہیں تاہم سنیما اور ریستوران ہنوز بند رہیں گے البتہ باورچی کھانا بنا کر ہوم ڈلیوری دے سکتے ہیں اسی ساتھ ایسے کھیل جس میں ٹیم کی ضرورت نہیں ہوتی (گولف، جمنازیم، فائرنگ رینج، ٹینس، بیڈمنٹن) جیسے آوٹ ڈور گیمیس کو بھی 5 اگست سے سماجی و جسمانی دوری کیساتھ اجازت دی گئی ہے البتہ سوئمنگ پولس کو نہیں جاری کیا جائے گا- علاوہ ازیں سواریوں پر کیلئے بھی خصوصی چھوٹ دی گئی ہے ٹو وھیلر پر پہلے صرف ایک کو اجازت تھی لیکن اب دو لوگ سوار ہوسکتے ہیں، ٹیکسی میں 1*3 یعنی ڈرائیور سمیت چار لوگ جبکہ رکشا میں 1*2 کی اجازت دی گئی ہے- سابقہ اعلامیہ میں جن جن چیزوں کو چھوٹ دی گئی تھی وہ برقرار رہے گی تمام چیزوں کیلئے سماجی دوری اور ماسک سمیت ضروری احتیاط اختیار کرنے ہونگے سابقہ اعلامیہ میں جو چھوٹ ملی تھی وہ اب بھی برقرار رہے گی مذہبی عبادت گاہیں اور اسکولیں مرکزی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق 31 اگست تک بند رہیں گے

Comments