پارولہ ماب لچینگ معاملے میں 4 ِ افراد کو ایک دن کی پولس حراست
جلگاؤں( نامہ نگار) : سماجی خدمت گار فاروق شیخ سے ملی اطلاع کے مطابق پارولہ مآب لنچنگ معاملے میں چار افراد کو پولیس حراست (پی سی) دی گئ ہے۔ پارولہ شاہراہ پر واقع وسنت واڑی گاؤں والوں نے 22 جولائی کو رات میں 2 بجے کے درمیان ٹیمپو کے ذریعے چوپڑا سے مالیگاؤں جانور لیجانے والے ڈرائیور و کلینر کو گاڑی سے اتار کر رسی سے درخت کو باندھ کر بری طرح مارا پیٹا تھا۔ اس معاملے میں 24 جولائی کو جلگاؤں میں فاروق شیخ نے ضلع پولیس ایس پی سے شکایت کی تھی۔ دفعہ 308 کے تحت گناہ درج کیا گیاتھا۔ آج چار ملزمین کو گرفتار کرکے پارولہ کی مقامی عدالت میں جج پی جی محالکر کی عدالت میں پیش کیاگیا تو چاروں ملزمین کو ایک دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیاہے۔ جانچ افسر معاون پولیس انچارج نیلیش گائیکواڑ نے ملزمین کے خلاف شکایت کا پرزور اعادہ کیا جس پر عدالت نے چاروں ملزمین کو ایک روز کی پی سی سنائی 26 جولائی کو پارولہ عدالت میں جج ایم کے پاٹل کے سامنے پیش کرنے پر ١٩ ملزمین کو عدالتی تحویل سنائی تھی۔لیکن 27 جولائ کو ان 19 ملزمین نے ضمانت کی عرضی داخل کی تھی۔ عدالت نے ان تمام کی ضمانت کی عرضی پر 19 ملزمین کو ضمانت منظور کرلی تھی۔ بعدازاں املنیر عدالت میں اپیل داخل کی گئ تھی کہ پارولہ کی عدالت نے 308 کے تحت پولیس حراست نہ سناکر ضمانت منظور کی گئ۔پولس ایس پی ڈاکٹر پنجاب راؤ اگلے ان کی رہنمائی میں پولیس نےاملنیر عدالت میں اپیل داخل کی تھی کہ 19 ملزمین کی ضمانت منسوخ کی جاۓ۔
Comments
Post a Comment