اس مسلم طالبہ نے کیا قوم کا سر فخر سے بلند، ٪95.29 فیصد رزلٹ اور سنسکرت میں حاصل کئے 99 مارکس

جلگاؤں (سعید پٹیل) صحافی سیلم خان پٹھان کی اطلاع کے مطابق شری رام پور کی ایس جے پاٹنی ہائی اسکول کی طالبہ مہوش رفیق پٹھان نے دسویں جماعت بورڈ امتحان میں٪95.20 فیصد نشانات حاصل کرکےشاندار پروقار کامیابی حاصل کیں خصوصی طور پر اس طالبہ نے سنسکرت مضمون میں 100 میں سے 99 مارکس حاصل کرکے نمایاں کامیابی درج کی۔ مہوش پٹھان ایم پی گوندراؤ آدیک اردو ہائی اسکول کے مدرس رفیق پٹھان اور گنیش نگر اردو اسکول کی معلمہ نفیسہ پٹھان کی دختر ہیں گھر میں اردو کا ماحول و تہذیب ہوتے ہوۓ سنسکرت مضمون میں تاریخی نشانات حاصل کرکے شری رام پور شہر میں ٪95.20 فیصد مارکس سے کامیاب ہونے والی پہلی مسلم طالبہ ہیں اس کی اس شاندار کامیابی پر صدر بلدیہ انورادھا آدیک ،نائب صدر بلدیہ کرن سسانے ،ہیند سیوا منڈل کے سیکریٹری سنجۓ جوشی ،اشوک آپادھئے ،شکشک بینک کے ڈائریکٹر سلیم خان پٹھان، تعلیم توسیع آفیسر رمضان پٹھان، سماجی خدمت گار رزاق پٹھان، یونیٹ ایجوکیشن آفیسر سنیل سریونشی، انتظامیہ آفیسر گیانیشور پٹاری، صدر معلمہ تاگڈ میڈم، سچین موڑے، کلاس ٹیچر جیجورکر اور تمام رشتہ دار دوست احباب و جملہ اسٹاف نے طالبہ کو روشن مستقبل کی نیک خواہشات کا اظہار کیا و دلی مبارکباد پیش کی

Comments