مالیگاؤں 30 جولائی (پریس ریلیز و این ایم این) : کل دسویں جماعت کا نتیجہ ظاہر کیا گیا، حسب سابق لڑکیوں نے بازی ماری مالیگاؤں کی جمہور ہائی اسکول میں پیون کی نوکری کرنے والے محمد غفران احمد کی دختر 'رومانہ' جو کہ مراٹھی میڈیم میں زیر تعلیم ہے اس نے 89.80 فیصد مارکس حاصل کرکے اپنی اسکول کاکانی ہائی اسکول میں تیسرا نمبر حاصل کیا جو قابل مبارکباد ہے ایوبی رومانا نے سنسکرت زبان میں سو میں سے 96 مارکس حاصل کی وہیں دیگر مضامین میں بھی نمایاں نمبرات حاصل کئے رومانا محمد غفران احمد کی شاندار کامیابی پر امین فیضی سر، ایڈوکیٹ شاہد ندیم ، بلال سر، مزمل حسین (ڈگنٹی) ، شہزاد خلافت نے غفران احمد اور رومانا کا استقبال کیا اور مستقبل کے لئیے نیک خواہشات پیش کی۔ اس سے قبل بھی غفران احمد کی بڑی دختر نے بھی مراٹھی میڈیم سے 87.88 فیصد نمبرات حاصل کئیے تھے جسکے بعد میرٹ کی بنیاد پر کوٹا شپ کوچنگ کلاسیں میں داخلہ ہوا تھاجو بدستور جاری ہے
سنسکرت زبان کیا ہے؟ (وکیپیڈیا سے اختصار کیساتھ)
سنسکر ت ایک قدیم ترین زبان ہے۔ اہل ہنود کے قدیم مذہبی، فکری، تاریخی ادب کا بڑا حصہ اسی زبان میں لکھا گیا ہے فی زمانہ گو کہ یہ زبان زندہ نہیں رہی تاہم اسے دوبارہ فروغ دینے کے لیے گذشتہ صدی سے سرکاری سطح پر کافی کوششیں جاری رہی ہیں کالی داس اور سورداس سنسکرت کے بڑے شاعر اور عالم گزرے ہیں، کہا جاتا ہے کہ یہ زبان صرف اپنی سختیوں کی وجہ سے اپنا وجود کھو دی اور اس زبان کو جن لوگوں نے اپنایا اسے اتنی بلندی پر چڑھادیا کہ عام لوگ اس سے دور ہو گئے
Comments
Post a Comment