مالیگاؤں : امسال نہیں مل سکے گی دسویں، بارہویں جماعت کے طلباء کو ایم ایل اے فنڈ سے درسی کتابیں

مالیگاؤں 12 جولائی (این ایم این) : لاک ڈاؤن کے چلتے اسکولیں بند ہیں طلباء کی پڑھائی کا نقصان ہورہا ہے ایسے میں مالیگاؤں کی اردو اسکولوں میں ہفتہ بھر سے پہلی تا آٹھویں کے طلباء میں رزلٹ کی تقسیم کیساتھ ہی درسی کتابوں کی بھی تقسیم کا مرحلہ انجام دیا جارہا ہے جس کا مقصد طلباء اپنے گھر پر ہی رہ کر درسی کتابوں کا مطالعہ جاری رکھیں تاکہ جب اسکول دوبارہ جاری ہو تب تک نصاب سے انکی ہم آہنگی ہوجائے پہلی تا آٹھویں میں درسی کتابیں 'سرو شکسا ابھیان' کے تحت دی جاتی ہے لیکن شہر کے تعلیم دوست سابق رکن اسمبلی شیخ آصف نے اپنے فنڈ سے نویں تا بارہویں جماعت کے طلباء کو کتابیں دی تھی فی الوقت پہلی سے آٹھویں کے طلباء کو کتابیں مل جانے کے بعد نویں تا بارہویں کے طلباء بھی اس امید میں ہیں کہ انہیں ماضی کی طرح اب بھی ایم ایل اے فنڈ سے کتابیں دی جائے گی تاہم ایسا ہونا مشکل نظر آرہا ہے اس ضمن میں نیوز مالیگاؤں نے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی سے گفتگو کی تو موصوف نے اپنا کوئی موقف واضح نہیں کیا البتہ مفتی اسماعیل کے قریبی ذرائع کی بات مانی جائے تو امسال طلباء کو کتابیں نہیں دی جائے گی بلکہ اسکی بجائے ایم ایل اے فنڈ سے ایسا کوئی مضبوط تعلیمی کام انجام دیا جائے گا جسکا اثر دیر تک اور دور تک ہو

Comments

  1. ایسا‌نہیں کرنا چاہیے ،مفتی صاحب کو،کوئی بھی مضبوط اقدام کریں ،لیکن نویں،دسویں، بارہویں کے طلباء کو کتابی‌ ایم ایل ائے فنڈ سے ضرور دینی چاہیے۔فقط والسلام۔

    ReplyDelete

Post a Comment