مالیگاؤں 28 جولائی (این ایم این) : مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکشن (پونہ) کی معرفت فروری، مارچ 2020 میں لئے گئے امتحانات کے نتائج آن لائن طرز پر 16 جولائی کو ظاہر کئے جاچکے ہیں بورڈ کے پونہ ڈیویزن کی سکریٹری پریہ شندے کے جاری اعلامیہ کے مطابق 30 جولائی بروز جمعرات صبح 11 بجے سے لیکر تین بجے کے درمیان مختلف مراکز سے جونیئر کالج کے ذمہ داران کو اوریجنل مارکس شیٹ (رزلٹ) دیا جائے گا جبکہ طلباء کو انکی جونیئر کالجیس سے 31 جولائی بروز جمعہ کو دوپہر 3 بجے اوریجنل مارکس شیٹ (رزلٹ) فراہم کی جائے گی بورڈ نے اعلامیہ میں یہ بھی کہا ہیکہ تقسیم مراکز سے رزلٹ لیتے ہوئے اور طلباء میں رزلٹ کی تقسیم کے وقت کورونا کے مدنظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوگی، بھیڑ بھاڑ اکھٹی کرنے پر پابندی عائد ہوگی، اسی کیساتھ سوشل ڈسٹنسگ کا بھی خیال رکھنا ہوگا اس طرح کی اطلاع بیسٹ کوچنگ کلاسیس مالیگاؤں نے جاری کی
Comments
Post a Comment