وزیر اعظم کی بھومی پوجن میں شرکت پر بھڑکے اسدالدین اویسی، کہا "یہ آئین کی خلاف ورزی ہے"

نئی دہلی، 28 جولائی (این ایم این) : مجلس اتحاد المسلمین کے چیف اسدالدین اویسی نے آج ملک کے وزیر اعظم کو جم کر آڑے ہاتھ لیا ہے اپنی ٹوئیٹر ہینڈل پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ "بھومی پوجن کی تقریب میں وزیر اعظم کی شرکت آئین کے خلاف ہے انہوں نے وزیر اعظم بننے کے وقت سیکولرازم پر قائم رہنے کا جو حلف لیا تھا اسکے خلاف ہے اور انکا یہ فعل ملک کے قانون کی خلاف ورزی پر مشتمل ہے-"
اویسی نے مزید کہا "کہ ہم کبھی بابری مسجد کو بھول نہیں سکتے کو چار سو سالوں سے ایودھیا میں تھی اور اسے 1992 میں مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے ہجوم نے شھید کردیا تھا-" اسی کے ساتھ موصوف نے 'آؤٹ لک' میگزین کے انٹرویو کو بھی ٹیگ کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ" بابری مسجد ایک مسجد ہے اور وہ ہمیشہ مسجد ہی رہے گی یہ میرا ایمان ہے اور میں میری آنے والی نسل کو یہ بتاکر جاؤنگا کہ یہ بابری مسجد کو جبراً شھید کردیا گیا تھا-"
یاد رہیکہ پانچ اگست کو ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی سنگ بنیاد رکھی جارہی ہے جس میں وزیراعظم نریندر مودی خصوصی طور پر شریک ہورہے ہیں 

Comments