مالیگاؤں کی مختصر مگر اہم خبریں

مالیگاؤں کی مختصر مگر اہم خبریں

1️⃣ کل آن لائن جنرل بورڈ میٹنگ : کل بروز جمعرات کارپوریشن کی جنرل بورڈ میٹنگ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے جس میں کارپوریٹر موبائل پر آن لائن طرز سے میٹنگ میں شریک ہونگے سائزنگ سمیت کئی معاملات پر گفتگو ہوگی یہ میٹنگ کس طرح ہوگی اسکی ٹریننگ گروپ لیڈران کو دی گئی

2️⃣ شہر میں گندگی کا انبار : شہر میں ان دنوں صاف صفائی کا فقدان دکھائی دے رہا ہے صفائی کے کام چور ملازمین کورونا کا آڑ لیکر کام پر آنے سے گریز کررہے ہیں مالیگاؤں گرلس اسکول اور رحمانی مسجد کے پاس بھی گندگی کا انبار دیکھا جارہا ہے

3️⃣ اسکولوں میں رزلٹ کی تقسیم و داخلہ : امسال اسکولی طلباء کے امتحانات کا انعقاد نہیں ہوسکا طلباء کو انکی سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر رزلٹ تقسیم کیا گیا وہیں کے جی اور آٹھویں جماعت میں داخلے بھی جاری ہیں

4️⃣ قبرستان میں گھاس کی صفائی : باران رحمت کی وجہ سے شہر کے بڑا قبرستان میں قبروں پر لمبی لمبی گھاس اگ چکی ہے سے قبر پر ایصال ثواب کی غرض سے جانے والوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں درجنوں کی تعداد میں بکریاں گھاس چرتے ہوئے نظر آرہی ہیں 

5️⃣ جمعہ کو پاور بند رہیگی : ذرائع کے مطابق 17 جولائی بروز جمعہ کو شہر کے بیشتر علاقوں میں صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک بجلی سپلائی ٹھپ رہے گی بتایا گیا کہ مین پاور لائن کی درستگی کی غرض سے پاور بند رکھی جائے گی بجلی کمپنی نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے 

6️⃣ اسٹینڈنگ چیئرمن کی مدت میں اضافہ : منترالیہ کے محکمہ شہری ترقیات نے ریاست بھر کی کارپوریشن کی تمام ذیلی کمیٹیوں کی مدت بڑھا دی ہے اسکا راست فائدہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے اسٹینڈنگ چیئرمن اور ارکان کو بھی ہوگا کیونکہ موجودہ باڈی کی میعاد اگلے مہینے ختم ہورہی تھی

7️⃣ وارڈ 20 میں ضمنی چناؤ کی سرگرمی : کانگریس کی خاتون کارپوریٹر کی رحلت کے سبب وارڈ نمبر بیس میں ضمنی چناؤ ہونے والا ہے اگرچہ اس معاملہ میں ابھی کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا اور لاک ڈاؤن کے سبب چناؤ کتنا آگے بڑھے گا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا یہاں سے مجلس اور کانگریس دونوں ہی مضبوط امیدوار دے سکتے ہیں

Comments

Post a Comment