جلگاؤں( نامہ نگار ) ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق غیرقانونی طور پر پستول اور کارتوس لیکر فائرینگ کےلۓ جانے والے چاروں کو ایم آئ ڈی سی پولیس نے گشتہ روز دھر دبوچا۔اس میں سے ایک پر اس سے پہلے تلوار رکھنے کا گناہ درج ہے۔درمیان ضلع جیل کے داخلی دروازے پر حفاظتی اہلکار پر پستول تان کر تین قیدی فرار ہونے کا واقع ہونے کے دوسرے ہی دن نوجوانوں کے پاس پستول ملنے کا واقع پیش آیا۔نریش رویندر مراٹھے (عمر ٢١ رہائش شرسولی ) ،آکاش ارون جوشی (عمر ٢٤ رہائش سیندھی کالونی ) ،رویندر ستارام اسوار (عمر ٢٠ رہائش شرسولی ) اور ساگر سدھاکر پوار (عمر ٢٣ رہائش چینچ پورہ شرسولی ) اس طرح نام ہے گرفتار چاروں کے۔یہ چاروں نوجوان ایک دوسرے کے دوست ہے۔اور ہمیشہ ساتھ رہیتے ہیں۔گذشتہ صبح دس بجے کے قریب شرسولی گاؤں کے پاس آکاش وانی مرکز کے پاس جمع ہوۓ تھے۔ان کے پاس ایک دیہاتی پستول و تین زندہ کارتوس ہونے کی خبر مقامی کرائم برانچ و ایم آئ ڈی سی پولیس کو ملی تھی۔اس کے مطابق وہاں پہونچ کر چاروں کو قبضے میں لیا۔ چاروں کو پولیس نے پولیسی ہاتھ بتاتے ہی انھوں نے پستول اور کارتوس نکال کر دۓ۔یہ چاروں کہیں تو بھی فائرینگ کرنے جانے کی جانکاری پولیس کو ملی ہے۔اس معاملے میں چاروں کے خلاف ایم آئ ڈی سی پولیس اسٹیشن میں گناہ درج کرلیاگیا ہے۔مزید جانچ پولیس معاون انچارج وشال سونونے اور راجیندر ٹھاکرے کرہے ہیں۔
Comments
Post a Comment