اعجاز بیگ کی کارپوریٹروں کیساتھ این سی پی میں شمولیت و صدارت کی سچائی!!! کتنے کارپوریٹر اعجاز بیگ اور کتنے عتیق کمال کیساتھ ہیں؟ کیا مفتی اسماعیل بھی واپس این سی پی میں شامل ہونگے؟؟؟
مالیگاؤں 23 جولائی (عزیز الرحمٰن نوفل) : سینئر کارپوریٹر اور مفتی اسماعیل قاسمی کے قریبی ساتھی اعجاز بیگ کی این سی پی کے ریاستی صدر سے ملاقات کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے اس ضمن میں نیوز مالیگاؤں نے کارپوریٹر اعجاز بیگ سے گفتگو کی تو انہوں نے خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہم قاعدے سے این سی پی کے کارپوریٹر ہیں- اور ہم این سی پی کے ٹکٹ پر چن کر آئے ہیں اور جنتادل کیساتھ اتحاد والے متحدہ محاذ میں ہیں کسی اور پارٹی میں ہم نہیں گئے" کیا آپ مفتی اسماعیل سے ناراض ہیں؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ "وہ مفتی صاحب سے ناراض نہیں، وہ کل بھی ہمارے لیڈر تھے، آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے ہماری ان سے کوئی ناراضگی نہیں" اس موقع پر انہوں نے سنسنی خیز خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ "مفتی صاحب سے میری کوئی ان بن نہیں ہے بلکہ جینت پاٹیل سے ملنے سے قبل میں نے مفتی اسماعیل کو اسکی اطلاع بھی دی" پارٹی کی صدارت آپ کو ملیگی، کتنے کارپوریٹر آپکے ساتھ ہیں؟ اس سوال پر انہوں نے بتایا کہ "این سی پی سے کئی لوگ صدارت کے دعویدار ہیں، پارٹی جائزہ لینے کے بعد کسی کو صدارت دیگی، اگر مجھے صدارت دی گئی تو میں سب کو ساتھ لیکر کام کروں گا، ہم سب کارپوریٹر ایکساتھ ہیں عتیق کمال سمیت سبھی لوگ این سی پی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں ہمارے درمیان کوئی گروپ بازی نہیں ہے" وہیں شہر میں ایک افواہ بڑی تیزی کیساتھ گشت کررہی ہے کہ مفتی اسماعیل قاسمی دوبارہ این سی پی میں جاسکتے ہیں تاہم اس بات میں سچائی نظر نہیں آتی، نمائندہ نے مفتی اسماعیل سے رابطہ قائم کرکے اعجاز بیگ سے متعلق موقف جاننے اور انکے این سی پی میں جانے سے متعلق مباحثے پر بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ "میں ایک پروگرام میں ہوں تھوڑی دیر سے آپ سے بات کرتا ہوں" کہہ کر فون کا سلسلہ منقطع کردیا
پھر کیا ہوا؟
ReplyDelete