دسویں جماعت کا رزلٹ آج... اس طرح دیکھیں اپنا رزلٹ

ناسک 28 جولائی (این ایم این) : مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکشن (پونہ) کی معرفت مارچ / اپریل 2020 میں لئے گئے دسویں جماعت کے امتحان کا رزلٹ 29 جولائی بروز بدھ کو ظاہر کیا جائے گا- بورڈ نے آج اعلامیہ جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی بورڈ کے سکریٹری ڈاکٹر اشوک بھونسلے کی دستخط سے جاری اعلامیہ کے مطابق دسویں کا رزلٹ 29 جولائی کو دوپہر ایک بجے آن لائن طرز پر ظاہر کیا جائے گا طلبہ اپنے رزلٹ افیشیل ویب سائٹس
  1. www.maharesult.nic.in
  2. www.sscresult.mkcl.org
  3. www.maharashtraeducation.com
پر دیکھ سکتے ہیں- اسطرح کی پریس ریلیز طلباء کے مفاد میں بیسٹ کوچنگ کلاسیس مالیگاؤں نے جاری کی اور طلباء کو اچھے رزلٹ کیلئے نیک خواہشات پیش کی ہے

Comments