Skip to main content
رام مندر بھومی پوجن کے دن ملک میں دہشت گردانہ حملے کا خدشہ، خفیہ ایجنسی نے جاری کیا الرٹ
نئی دہلی، 28 جولائی (ایجنسی) : ملک کی خفیہ ایجنسی RAW نے رام مندر بھومی پوجن کے دوران دہشت گردانہ حملے کو لے کر الرٹ جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان میں حملے کیلئے لشکر اور جیش کے دہشت گردوں کو افغانستان میں خصوصی دہشت گردانہ ٹریننگ کرائی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان دہشت گردوں کو الگ الگ تین سے پانچ کے گروپ میں تقسیم کرکے حملہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ تاکہ اس حملے کو ہندوستان کا اندرونی معاملے بتایا جا سکے ۔ دراصل 5 اگست کو دفعہ 370کو ختم کئے ایک سال ہونے والا ہے ۔ ایسے میں دہشت گرد اس کو ذریعہ بناکر رام مندر میں اڑچن ڈالنے کی کوشش کر سکتے ہیں بتا دیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی 5 اگست کو رام مندر کی تعمیر کا بھومی پوجن پروگرام میں شامل ہونے والے ہیں اور اس دوران 200 مہمانوں کو بھی دعوت نامہ دیا گیا ہے وہیں سکیورٹی ایجنسیوں کی خصوصی ٹیمیں ایودھیا، دہلی اور جموں کشمیر میں تعینات کرنے کے احکام دیئے گئے ہیں
Comments
Post a Comment