مہاراشٹر کے اس ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد دس ہزار کے پار

جلگاؤں ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد دس ہزار کے پار
جلگاؤں (سعید پٹیل )جلگاؤں ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد گشتہ شب موصول ہونے والی جانچ رپورٹ کے بعد ١٠٠٤٤ دس ہزار چوالیس ہوگئ ہیں۔اپریل ،مئ اور جون مہینے کے مقابلے میں جولائ مہینے میں چھ ہزار مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔جبکہ اتنے ہی مریض صحت یاب ہوۓ ہیں۔ضلع میں ٣١٢ کورونا مثبت پاۓ جانے کے ساتھ ہی ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد ١٠٠٤٤ تک پہونچ گئ ہیں۔جلگاؤں شہر ٤١ ،جامنیر ٦٣ ،چالیس گاؤں ٤٣ ،املنیر ٢٥ ،چوپڑا ٢٦ ،پارولہ ١٧ ،دھرن گاؤں ١٤ ،مکتائ نگر ١٣ ،راویر ١٢ ،جلگاؤں دیہی ١١ ،بھڑگاؤں ١١ ،یاول ١٠ ،بھساول ١٠ ،پاچورہ ٨ ، ایرنڈول ٣ ،بودوڈ ١ ،دیگر اضلاع سے ٣ ، اس طرح سے ٣١٢ نۓ معاملے پاۓ گۓ۔جبکہ ٢ کورونا مثبت کی موت ہوگئ۔ مرنے والوں کی مجموعی تعداد ٤٦٩ ہوچکی ہیں۔صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ٦٥٠٥ ہوگئ۔جبکہ ٣٠٧٠ مریض زیر علاج ہے

Comments