ٹیچر بھرتی آندولن, شیوسینا رکن اسمبلی نتین دیشمکھ کا وزیر تعلیم کو مکتوب
اکولہ: (نامہ نگار)ریاست بھر کے مختلف اضلاع سے ڈی ایڈ بی۔ایڈ امیدواروں کا اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 کے بانی و ریاستی جنرل سیکریٹری ساجد نثار احمد کی زیر قیادت ٹیچر بھرتی کے لیے گھر بیٹھے اندولن جاری ہے۔آج دھرنے اندولن کا 30 واں دن ہے'تنظیم کے ممبران نے آکولہ میں بالاپور ودھان سبھا کے شیوسینا رکن اسمبلی نتین دیشمکھ صاحب سے ملاقات کی اور تنظیم کی جانب سے مطالباتی محضر نامہ پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ رکی ہوئی ٹیچر بھرتی کو خاص منظوری دیتے ہوئے جلد سے دوبارہ شروع کی جائے نیز TAIT امتحان کی تاریخ فوراً ظاہر کی جاے، جس پر انہوں نے فوری طور پر اپنے لیٹر سے وزیرِ تعلیم کو مکتوب روانہ کیا اور اس میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی لیٹر کی تمام تفصیلات کا ذکر کیا اور حکومت جلد سے جلد اس ضمن میں فیصلہ لینے اور ریاست کے ڈی۔ایڈ بی۔ایڈ امیدواروں کو انصاف دے، ایم ایل اے نتین دیشمکھ کی جانب سے کے گئی کوشش کے لیے abuss ممبران نے شکریہ ادا کیا،دوران دھرنا آندولن تنظیم کی جانب سے وزیر تعلیم محترمہ ورشا گایکواڑ میڈم، اسٹیٹ منسٹر بچو کڑو صاحب،و دیگر وزراء سے ملاقات کر مطالباتی محضر نامہ دیا جا چکا ہے۔تنظیم کی لگاتار کوشش سے ریاست کے ڈی۔ایڈ بی۔ایڈ امیدواروں کو امید ہےکہ اُنھیں انصاف ملےگا اور جلد ہی ٹیچر بھرتی شروع ہوگی۔
Comments
Post a Comment