اسدالدین اویسی بولے "بابری مسجد کی شھادت میں راجیو گاندھی اور نرسمہا راو کا ہاتھ، سنگھ پریوار سے ملی ہوئی تھی کانگریس"

حیدر آباد، 29 جولائی (این ایم این) : رام مندر کی بھومی پوجن میں وزیر اعظم کی شرکت پر بھڑکے مجلس کے چیف اسدالدین اویسی نے بابری مسجد کی شھادت کا ذمہ دار براہ راست کانگریس اور راجیو گاندھی و نرسمہا راو کو ٹھہرایا آج اویسی نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں ان لوگوں کو اس کا کریڈٹ دیا جانا چاہئے جو اس کے اصلی حقدار ہیں آخر کار راجیو گاندھی نے ہی تو بابری مسجد کے تالے پھر سے کھلوائے تھے اور وزیر اعظم کی حیثیت سے نرسمہا راؤ نے اپنی نگرانی میں منہدم کروایا تھا بابری مسجد کو مسمار کرنے کی تحریک میں کانگریس اندر ہی اندر سنگھ پریوار سے ملی ہوئی تھی"
موصوف نے کانگریس کے کچھ رہنماؤں کے اس ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ حملہ کیا جس میں ان کانگریس لیڈران نے دعویٰ کرتے کہا ہیکہ" رام مندر بھومی پوجن کی تقریب بی جے پی-آر ایس ایس کا ایک پروگرام ہے، جس میں کانگریس کے کسی بھی رہنما کو شرکت کیلئے مدعو نہیں کیا گیا ہے"

Comments