مہاراشٹر سرکار کو خطرہ، این سی پی اور شیوسینا میں ان بن، میٹنگوں کا دور جاری

 ممبئی، 7 جولائی (ایجنسیاں) : ذرائع سے موصولہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ریاست کی حکومت کو شدید خطرہ لاحق ہوچکا ہے کیونکہ حکمران جماعتوں کے درمیان ان بن چل رہی ہے معروف اخبار سیاست اردو کے مطابق مہارشٹر کی مہاوکاس اگاڈی کے جماعتوں کے بیچ کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے، اسی بیچ سوموار کی شام این سی پی کے سربراہ شرد پوار ادھو ٹھاکرے سے ملنے پہنچے، یہ ملاقات ادھو ٹھاکرے کے گھر میں ہوئی، اس ملاقات میں کافی باتوں پر بحث کی گئی آپ کو بتادیں کہ دونوں پارٹیوں کے بیچ اسوقت کچھ ٹھیک نہیں ہے این سی پی نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے جو بھی فیصلہ لیتے ہیں اس کی جانکاری ان کو نہیں ہوتی، حال ہی میں لاک ڈاؤن کو بڑھانے کا فیصلہ لیا گیا تھا مگر این سی پی کے وزراء کو اس بات کی جانکاری نہیں دی گئی مہارشٹر میں وزارت داخلہ کا قلمدان این سی پی کے پاس ہے مگر این سی پی کا الزام ہے وزرات داخلہ سے جڑے فیصلوں کے بارے میں انہیں خبر نہیں دی جاتی، پچھلے پانچ دنوں میں ادھو اور پوار کے بیچ دوسری ملاقات ہے آنے والے دنوں میں یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا اس پر سبھی کی نظر لگی ہوئی ہے

Comments

Post a Comment